لاہور: جماعت اسلامی کا مہنگائی اور بجٹ کیخلاف احتجاج

June 20, 2021

جماعت اسلامی کی جانب سے لاہور میں پریس کلب کے باہر مہنگائی، بجٹ اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

لاہور میں پریس کلب پر ہونے والے احتجاج کی قیادت امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللّہ مجاہد نے کی۔

اس موقع پرمیاں ذکر اللّہ مجاہد نے کہا کہدودھ پر 17 فیصد ٹیکس نامنظور کرتے ہیں۔

میاں ذکر اللّہ مجاہد نے کہا کہ ہم آٹے کی قیمت میں 17 فیصد اضافہ بھی نامنظور کرتے ہیں۔

دوسری جانب احتجاج میں شریک مظاہرین نے کہا کہ حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔