لاہور: زہریلا کیک کھانے سے 7 افراد بے ہوش

June 20, 2021

لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں 7 افراد زہریلا کیک کھانے سے بے ہوش ہوگئے، متاثرہ خاندان کی حالت خطرہ سے باہر ہے۔

متاثرہ افراد نے بتایا کہ گزشتہ رات فاڈرز ڈے کے موقع پر کیک کاٹا تھا، ساری فیملی کو کیک کھاتے ہی قے آنا شروع ہو گئی۔

حالت بگڑنے پر تمام افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔

بے ہوش ہونے والوں میں شفیق نامی شخص، اس کی اہلیہ، بیٹے، بہو اور پوتے، پوتیاں شامل ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق ان سب کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، اہلِ خانہ نے بیکری کے خلاف تھانے میں درخواست دینے کا فیصلہ کیا ہے۔