کپل شرما نے بیٹے کیساتھ پہلی تصویر شیئر کردی

June 22, 2021

بھارتی کامیڈی کنگ کپل شرما نے فادرز ڈے کے موقع پر مداحوں کی فرمائش پر اپنے ہمراہ دونوں بچوں کی تصویر شیئر کردی۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر بیٹی انائرہ اور بیٹے تریشان کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہت سے مداحوں کی فرمائش تھی کہ وہ بچوں کے ہمراہ تصویر شیئر کریں۔


انہوں نے لکھا کہ ’انائرہ اور تریشان مداحوں کی فرمائش پر پہلی مرتبہ ایک ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔‘

کامیڈین نے یہ پیغام ہندی میں لکھا اور ساتھ بہت سے ہیش ٹیگز کا استعمال کیا جن میں فادرز ڈے بھی شامل تھا۔

یاد رہے کہ 1 فروری 2021 کو کپل شرما کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، اس سے قبل کپل شرما کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش دسمبر 2019 میں ہوئی تھی اور انہوں نے بیٹی کا نام انائرہ رکھا تھا۔