میرے چھوٹے دادا کیلئے دعا کریں، مجدد امجد صابری

June 22, 2021

معروف قوال امجد صابری کے بیٹے مجدد امجد صابری نے اپنے چھوٹے دادا حاجی محمود صابری کیلئے دعائے مغفرت کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے اسنٹاگرام پر حاجی محمود صابری کے انتقال کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ ’میرے چھوٹے دادا کا انتقال ہوگیا ہے آپ سب سے گزارش ہے کہ انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔‘

ایک اور اسٹوری میں مجدد امجد صابری نے بتایا کہ حاجی محمود صابری صوفی قوال تھے اور صابری برادرز کے اہم رُکن بھی تھے۔‘

مجدد امجد صابری نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ وہ حاجی غلام فرید صابری اورحاجی مقبول احمد صابری کے چھوٹے بھائی تھے۔

برصغیر پاک و ہند سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ قوال حاجی محمود صابری کا آج کراچی میں انتقال ہو گیا، وہ مرحوم امجد صابری کے چچا تھے۔

حاجی محمود صابری کی تدفین کراچی کے پاپوش نگر قبرستان میں کی گئی ان کا سوئم بدھ 23 جون کو بعد نماز ظہر ،مسجد فرقانیہ لیاقت آباد نمبر چار میں ہوگا۔

مرحوم کے کلام کو جرمنی اور یورپی ملکوں میں کافی پذیرائی ملی۔

انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی قائم کردہ نمل یونیورسٹی کے لیے عطیات جمع کرنے کے لیے یورپ میں کافی پروگرام کیے اور کافی عطیات جمع کر کے وطن بھجوائے۔