سعیدآباد، برقعہ پہن کر سسرال میں ڈکیتی کرنیوالا داماد اور ساتھی پکڑے گئے

June 23, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر )سعید آباد میں برقعہ پہن کر سسرال میں ڈکیتی کرنیوالے داماد اور اسکے مسلح ساتھی کو مکینوں نے پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا،تفصیلات کے مطابق سیکٹرD/4 میں ملزمان نے گھر میں داخل ہو کر طلائی زیورات و قیمتی سامان لوٹ لیا ،ملزمان میں سے ایک ملزم نے برقعہ پہنا ہوا تھا، جبکہ ایک کے پاس پستول اور دوسرے کے پاس خنجر تھا علاقہ مکینوں نے ملزما ن رضوان اور ساجد کو پکڑ کرپولیس کے حوالے کردیا ،پولیس نے ملزمان کے قبضے سے لوٹا ہوا سونا، موبائل فون، آرٹیفیشل زیورات، ایک پستول اور ایک خنجر برآمد کرلیا،ملزم رضوان مدعی زوہیب کا بہنوئی ہے۔