عثمان کاکڑ ایک طبقے نہیں پورے بلوچستان کی آوازتھے‘ نعیم بازئی

June 24, 2021

کوئٹہ(خ ن)صوبائی مشیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم خان بازئی اے این پی کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی نذرعلی،ملک عرفان خان بازئی سمیت اے این پی کے سیکڑوں کارکنوں نے ائیر پورٹ چورنگی پر عثمان کاکڑ کی میت پہنچنے پر گل پاشی کی اور عثمان لالا کے بیٹے کو دلاسہ دیتے ہوئے کہا کہ شہید کبھی نہیں مرتے اور شہید کے لیے ماتم بھی نہیںکیاجاتا عوام کا جم غفیر اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ عثمان لالا مختلف سوچ کے ساتھ بلوچستان کے ہر فرد میں زندہ ہے عثمان لالا نے بلوچستان کا م مسئلہ جس انداز سے پیش کیا اس کے لیے پورا بلوچستان عثمان لالا کا قرض دار ہے صوبائی مشیر نے کہا کہ آج عثمان لالا کے غم میں پورا بلوچستان سوگوارہے جس سے ظاہر ہوتا ہے عثمان لالا صرف ایک طبقے کے نہیں بلکہ پورے بلوچستان کے مظلوموں کی آواز تھے۔