ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں تھرڈ پارٹی کےذریعے بھرتی کئے گئے سینکڑوں سینٹری ورکرز دو ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں ، جس پر متاثرہ ملازمین نے گزشتہ روز ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی انتظامیہ اورٹھیکیدار کے خلاف احتجاج کیا اور تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کیا - مظاہرین کا کہنا تھا کہ 2 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے سے گھروں میں فاقہ کشی پر مجبور ہیں ، گھر کے بجلی و گیس کے بل ادا نہ کرنے پر متعلقہ محکموں نے میٹر اتار لیے ہیں جبکہ سکول انتظامیہ فیس مانگ رہی ہے - مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ انہیں دو ماہ کی تنخواہ فوری جاری کی جائے ورنہ مظاہرین نے کام چھوڑ ہڑتال کی بھی دھمکی دی ہے -