جونیئر کلرکوں کی بھرتی کیلیے آج ہونے والا ٹائپنگ ٹیسٹ موخر ،30جون کوہوگا

June 24, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر)محکمہ تعلیم ضلع ملتان کے زیراہتمام جونیئر کلرکوں کی بھرتی کے لیے امیدواروں کا آج 24جون کو ہونے والا ٹائپنگ ٹیسٹموخر کردیا گیاہے،اب یہ ٹیسٹ 30جون کوصبح 10بجے گورنمنٹ رفاہ عام ہائی سکول ملتان میں منعقد ہوگا،سی ای او ایجوکیشن شمشیرخان کے مطابق وہ امیدوار جن کو پہلے ہی سے رول نمبرالاٹ ہوچکے ہیں وہ نظرثانی شدہ شیڈول کے تحت 30جون کے ٹائپنگ ٹیسٹ میں شریک ہوں ۔