مصالحہ جات کی فیکٹری سے 20ہزار کلو مضر صحت جعلی مصالحہ جات برآمد

June 24, 2021

پشاور ( وقائع نگار ٗنمائندگان جنگ )خیبر پختونخو ا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے پشاور کے علاقے چارسدہ روڈ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے مصالحہ جات کی فیکٹری سے 20ہزار کلو سے زائد مضر صحت جعلی مصالحہ جات برآمد کرلئے گئے۔مصالحہ جات میں بورا، چاول کے چھلکے، باسی تیل اور نان فوڈ گریڈ کلر کا استعمال کیا جارہا تھا۔ مضر صحت مصالحہ جات تیار کرنے والی فیکٹری کو سیل کیا گیا، جبکہ ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق جعلی مصالحہ جات شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق ٹانک میں بیکری سے 1200لیٹر سے زائد غیر معیاری شوگر سیرپ تلف برآمد کیا گیا، جس پر بیکری کو سیل کیا گیا۔ اسی طرح بنوں میں انسپکشن کے دوران فیکٹری سے 500کلو مضر صحت ائس کریم برآمد کی گئی، ہری پور میں بھی انسپکشن کے دوران 450لیٹر ملاوٹ شدہ ناقص دودھ تلف کیا گیا جبکہ دو ڈیری شاپس کو سیل کیا گیا۔