• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبدالقادر میمن پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے نئےصدر بن گئے

عبدالقادر میمن پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے نئے صدر بن گئے۔

گزشتہ الیکشن میں منتخب ہونے والے ذوالفقار علی رمزی ذاتی مصروفیات کی بناء پر ایسو سی ایشن کی صدارت سے مستعفی ہوگئے تھے، جس پر سالانہ جنرل باڈی اجلاس میں عبدالقادر میمن کو ایسوسی ایشن کا صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔ 

عبدالقادر میمن اس سے قبل پی بی ایس اے کے سینئر نائب صدر اور آنریری ٹریژرر (اعزازی خزانچی) کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالقادر میمن کا کہنا تھا کہ کھیل اور ایسوسی ایشن میں کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے، کوشش ہوگی کہ اس حوالے سے تجربہ اور مہارت کو استعمال کرتے ہوئے ملکی اور عالمی سطح پر کھیل کو آگے بڑھایا جائے۔ 

اس وقت ملک میں اسنوکر کا کھیل کافی مقبول ہے لیکن اس کے کھلاڑیوں کو وہ مراعات اور سہولیات حاصل نہیں جو دیگر کھیلوں میں حاصل ہیں۔ کوشش ہوگی کہ حکومتی سطح اور دیگر اداروں کے سربراہوں سے بات چیت کر کے کھلاڑیوں کو سہولتیں دلوائی جائیں۔ 

محمد آصف سمیت جتنے بھی کھلاڑی ہیں ان کی عالمی مقابلوں میں کامیابی پر ملکی کھیلوں کے قوانین کے مطابق رکی ہوئی انعامی رقم کا مسئلہ بھی درپیش ہے اس کو بھی حل کرانے کی کوشش کریں گے۔ 

عبدالقادر میمن پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن، پاکستان جونیئر چیمبر انٹرنیشنل اور میمن پروفیشنل فورم اور دیگر اداروں کے صدر بھی رہے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید