سپاہ باڑہ ‘ 277متاثرین میں چیکوں کی تقسیم

June 24, 2021

پشاور (جنگ نیوز)ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی قوم سپاہ باڑہ کے تباہ شدہ مکانات سروے پروگرام کے تحت 61.84ملین روپے کے معاوضوں کے چیکس 277متاثرین میں تقسیم کئے۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر خیبر منصور ارشد، فرنٹئیر کور کے میجر اویس‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نور ولی خان‘ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف)نوید اکبر،اسسٹنٹ کمشنر باڑہ نیک محمد اور دیگر نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر منصور ارشد نے قوم سپاہ کے 277خاندانوں میں سی ایل سی پی کے امدادی چیکس تقسیم کئے۔ سی ایل سی پی پروگرام کے تحت ضلعی انتظامیہ خیبر کی زیرنگرانی اب تک تقسیم شدہ چیکوں کی کل مالیت3028.08ملین جو کہ 3ارب 2کروڑ 80لاکھ،80ہزار معاوضے کی مد میں تقسیم کئے جاچکے ہیں جس میں 5685مکانات مکمل تباہ شدہ اور 4713مکانات کو جزوی نقصان پہنچنے کی صورت میں مذکورہ معاوضہ اب تک مل چکا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق باڑہ کے مختلف علاقوں میں سروے تاحال جاری ہے جس کے بعد مرحلہ وار دیگر اقوام میں بھی چیکس تقسیم کئے جائینگے تاکہ پروگرام کے تحت تباہ شدہ اور دیگر جزوی نقصانات کا ازالہ ہوسکیں ۔