مصر میں عجیب الخلقت بکری کے بچے کی پیدائش

June 24, 2021

مصر میں عجیب الخلقت بکری کے بچے کی پیدائش ہوئی ہےجس کا سر بندر کی طرح دکھائی دیتا تھا۔

بکری کی پیدائش بالائی مصر کے شہر اسیوٹ گورنری میں واقع الہدایہ گاؤں میں ہوئی تھی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

جانوروں کے ماہر محمد یوسف کا کہنا ہے کہ بندر کے سر کے ساتھ بکرے کی پیدائش ممکن نہیں، یہ پیدائشی عیب ہے، یہ بندر کا سر نہیں ہے۔