پولیس اہلکار کو زخمی کرنے والے دوملزمان کو چھ چھ سال قید کی سزا

June 25, 2021

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)سیشن جج سریاب طارق انور کاسی نے پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے مقدمے میں نامزد دوملزمان محمد روز اور دولت خان کو جرم ثابت ہونے چھ چھ سال قید اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا عدالت نے ملزمان کو اقدام قتل کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر پانچ پانچ سال قید اور پچاس پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا جبکہ دفعہ 37ADF کے تحت بھی جرم ثابت پونے پر ایک ایک سال قید اور پچاس پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان محمد روز اور دولت خان نے گزشتہ سال پولیس تھانہ سریاب کی حدود میں پسٹل سے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار سید مصطفیٰ کو زخمی کردیا تھاجس پر پولیس نےملزمان کو گرفتار کرکے ان کے مقدمہ درج کیا تھا اور چالان عدالت میں پیش کیا تھا چالان عدالت ہذا میں پیش کیا۔