ٹریفک جرمانوں میں اضافہ کر دیا گیا

June 25, 2021

کوئٹہ (خ ن) ایس ایس پی ٹریفک پولیس کے ایک پریس ریلیز کے مطابق صوبائی اسمبلی سے موٹروہیکلز آرڈیننس2021 میں ترمیم باقاعدہ طور پر پاس ہونے کے بعد ٹریفک جرمانوں میں اضافہ کیا گیا ہے اس حوالے سے عوام الناس کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ معاشرے کے ذمہ دارشہری ہونے کی حیثیت سے ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں تاکہ وہ ممکنہ قانونی کاروائی اور بھاری جرمانوں سے بچ سکیں۔ ٹریفک نظام کی درستگی میں عوامی تعاون کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔