چین : دنیا کے بلند ترین ہوٹل کو عوام کیلئےکھول دیا گیا

June 25, 2021

چین میں دنیا کے سب سے بلند ترین ہوٹل کو عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

اس بلند ترین ہوٹل کو ’جے ہوٹل‘ کا نام دیا گیا ہے جو شنگھائی ٹاور کے 120ویں فلور پر ہے اور یہ دبئی میں برج خلیفہ کے بعد دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت ہے جبکہ اس کی اونچائی 632 میٹر ہے۔

جے ہوٹل میں 165 کمرے ہیں اور اس میں چوبیس گھنٹے ذاتی بٹلر کی سہولت دی گئی ہے۔

ہوٹل آنے والے اس میں موجود ریسٹورنٹس، بارز، سپا اور سوئمنگ پول سمیت ان تمام سہولیات سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں ۔

اس ہوٹل میں ایک رات قیام کا کرایہ 3088 یوآن یعنی 450 ڈالرز ہے۔