وزیراعظم کے وژن کے تحت کام کر رہے ہیں، شوکت ترین

June 30, 2021

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ہم وزیراعظم عمران خان کے وژن کے تحت کام کر رہے ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شوکت ترین نے کہا کہ ٹیکس ڈیفالٹر کے ساتھ سختی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعظم کے وژن کے تحت کام کر رہے ہیں، جس کا اظہار آج انہوں نے ایوان میں کیا ہے۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پارلیمان سے خطاب میں سیاست، معیشت اور خارجی پالیسی پر اپنا وژن دیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اگر کوئی جان بوجھ کر ٹیکس ڈیفالٹر ہوگا تو اس کے ساتھ سختی کریں گے۔