وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر نے سیاستدان اور لیڈر کا فرق واضح کردیا۔
پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم کی امنگوں کی ترجمان کی اور ایک واضح ویژن دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کئی سیاستدانوں نے بہت اچھی تقاریر کی ہیں، آج قوم نے ایک لیڈر کی تقریر سنی ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان کی تقریر سن کر عوام کو سیاستدان اور لیڈر کا فرق نظر آگیا ہے۔