وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیراعظم عمران خان کی قومی اسمبلی کی تقریر کو زبردست قرار دے دیا۔
وزیراعظم کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے زبردست تقریر کی، جس میں سب چیزوں کا احاطہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے قومی اسمبلی اظہار خیال کے دوران ملکی، بین الاقوامی اور معاشی امور سب ہی کو کور کیا ہے۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے مستقبل اور امریکا کے بارے میں کھل کر ایک لائن دی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین افغانیوں کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ پارلیمان میں وزیراعظم نے آج بہت بڑی پالیسی کا اعلان کیا ہے، انہوں نے کہہ دیا کہ امن کے لیے امریکا کے ساتھ ہیں جنگ میں نہیں۔