بس حادثے میں 9 چینی باشندے اور 3 پاکستانی جاں بحق ہوئے، ترجمان دفتر خارجہ

July 14, 2021


ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ آج صبح چینی کارکنوں کو لے جانے والی ایک بس کھائی میں گرنے سے 9 چینی باشندوں سمیت 3 پاکستانی جاںبحق ہوئے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس میں مکینیکل خرابی کے باعث گیس لیکیج سےدھماکا ہوا تھا ،واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

واقعے کی مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے دفتر خارجہ کاکہنا ہے کہ چینی کارکن اور پاکستانی عملہ کام کے لئے منصوبے کی جگہ پر جارہے تھےتب یہ حادثہ رونما ہوا، مقامی حکام حادثے کے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے رہے ہیں ْ۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزارت خارجہ چینی سفارت خانے سے قریبی رابطے میں ہے، حکومت پاکستان اور عوام چینی اور پاکستانی ورکرز کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہیں اور حادثے کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلیے دعا گو ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان چینی شہریوں ، منصوبوں اور اداروں کی حفاظت کو بہت اہمیت دیتا ہے۔