بالی ووڈ کی معروف و سینئر اداکارہ سریکھا سکری چل بسیں

July 16, 2021

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اور سینئر اداکارہ سریکھا سکری دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے چل بسیں۔

اس حوالے سےاداکارہ سریکھا سکری کے مینجر نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ اداکارہ کی موت دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابقسریکھا سکری گزشتہ کئی ماہ سے بیمار تھیں اور اُنہیں سال 2020ء میں دماغی فالج کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔

بالی ووڈ اداکارہ کے مینجر نے بتایا کہ وہدوسری بار دماغی فالج کے بعد پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کی وجہ سے شدید بیمار تھیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ اداکارہ کی بیماری کے دوران اُن کے اہلخانہ ہی اُن کی دیکھ بھال کررہے تھے۔

واضح رہے کہسریکھا سکری نے سال 1978ء میں فلمی دُنیا میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے تین بار بہترین معاون اداکارہ کا قومی فلم ایوارڈ بھی جیتا۔

اس کے علاوہ وہ بھارت کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’بالیکا ودو‘ میں بھی ’ماسا‘ کا معروف کردار ادا کرچکی ہیں۔