یو ای ٹی کی 100 سالہ تاریخ میں پہلی خاتون پروفیسرڈاکٹر صائمہ یاسین کی تقرری

July 21, 2021

لاہور(خبر نگار) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور نے کیمیکل انجینئرنگ ڈٰیپارٹمنٹ میں پہلی خاتون پروفیسر کو تعینات کردیا ہے۔ ڈاکٹر صائمہ یاسین 1921 میں مغل پورہ ٹیکنیکل کالج سے لیکر یو ای ٹی بننے تک کے 100 سالہ سفر میں انجینرئنگ کے شعبہ میں تعینات ہونے والی پہلی خاتون پروفیسر ہیں ۔ وہ پنجاب بھر میں انجینئرنگ کے شعبہ میں واحد خاتون پروفیسر بھی ہیں۔ 23 اساتذہ پر مشتمل کیمیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں واحد پروفیسر ہونے کے باعث ہونے شعبہ کا چیرپرسن بھی مقرر کردیا گیا ہے۔