دنیا کی سب سے طویل ترین ڈومیسٹک فلائٹ

July 23, 2021

دنیا کی سب سے طویل ترین کمرشل ڈومیسٹک فلائٹ نے 15 ہزار 7 سو 15 کلو میٹر کا سفر 16 گھنٹوں اور 20 منٹ میں طے کر لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا کی سب سے طویل ترین فلائٹ نے فرانس کے تہاتی فا انٹر نیشنل ایئرپور ٹ سے چارلس ڈی گالے ایئرپورٹ سفر طے کیا ہے، پولینیشیا فرانس کا ہی حصہ ہونے کے سبب اس فلائٹ کو ’ڈومیسٹک ‘ فلائٹ قرار دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ طویل ترین فلائٹ کورونا وائرس کے سبب متعارف کروائی گئی ہے۔

فرانسیسی ایئر لائن تاہیتی نیوئی کے مطابق یہ فلائٹ اس سے قبل اپنی منزل پر پہنچنے سے قبل بیچ راستے لاس اینجلس میں قیام کرتی تھی۔

کورونا ایس او پیز اور پابندیوں کے سبب یورپی فلائٹ کا امریکا میں داخلہ بند ہونے کی صورت میں اس فلائٹ کا راستہ بدلتے ہوئے براہ راست فرانس اُتارا گیا ہے۔