امریکا میں بھارتی قسم کا کورونا پھیلنے لگا، شرح 83 فیصد

July 23, 2021

امریکا بھی بھارتی قسم کا کورونا وائرس پھیلنے لگا، شرح 83 فیصد تک پہنچ گئی۔

امریکی ماہر وبائی امراض ڈاکٹر فہیم یونس نے کہا ہے کہ امریکا میں 83 فیصد کورونا کیسوں میں وائرس کی بھارتی قسم پائی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں مریضوں کی 97 فیصد تعداد اُن لوگوں کی ہے جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی۔

ڈاکٹر یونس نے مزید کہا کہ امریکا میں کورونا کے ہاتھوں جان سے جانے والوں میں 99 فیصد افراد وہ تھے، جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی تھی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں کورونا کے بارے میں 100 فیصد بے پروائی بھی انہی لوگوں میں ہے، جنھوں نے ویکسین نہیں لگوائی۔