سچل کے علاقے میں خالی پلاٹ سے دستی بم ملا

July 24, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سچل تھانے کی حدود شاہنواز شر گوٹھ بلاک ڈی میں خالی پلاٹ سے دستی بم ملا جسکی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور بم ڈسوزل یونٹ کو طلب کر لیا،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر کر شہریوں کو وہاں سے دور کر دیا گیا، بی ڈی یو نے دستی بم کو ڈیفیوز کر دیا ۔