پارکوں اورتاریخی مقامات پر غیرمعمولی رش

July 24, 2021

لاہور (نیوزرپورٹر)عید الاضحی کے آخری روز فیملیوں کی بڑی تعداد نے تفریح کی غرض سے چریا گھر ،پارکوں اور تاریخی مقامات کا رخ کیا ،فیملیوں کے ساتھ آنے والے بچے کھیل کود اور جھولوں سے لطف اندوز ہوتے رہے ۔ عید الاضحی کے تیسرے اور آخری روز فیملیوں کی بڑی تعدادنے پارکوں اور تاریخی مقامات کی سیر کی جس کی وجہ سے ان مقامات پر غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا، انتظامیہ کی جانب سے سختی نہ ہونے کے باعث شہریوں کی اکثریت کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کیا گیا ، داخلی راستوں پر ماسک کی پابندی کرائی گئی تاہم شہری پارک اور تاریخی مقامات کے اندر داخل ہونے کے بعد ماسک اتاردیتے رہے ۔ فیملیوں کے ہمراہ آنے والے بچے کھیل کود اور جھولوںسے خوب لطف اندوزہوئے۔