قصابوں کے بہت زیادہ ریٹ جعلی قصابوں کی کئی جگہ پٹائی

July 24, 2021

لاہور (نسیم قریشی) عیدالاضحی پر قربانی کا فریضہ گزشتہ شام تک ادا کیا گیا، قصائیوں نے عید کے پہلے روز ریٹ زیادہ رکھے، دوسرے روز بھی دو گنا زیادہ وصول کئے گئے جبکہ موسمی قصائیوں نے بھی عوام کو دونوں ہاتھوں سے نہ صرف لوٹا بلکہ قربانی کا گوشت بھی خراب کیا۔ عید کے پہلے روز بکرے کا ریٹ 5 ہزار روپے سے 8 ہزار روپے، پوش علاقوں میں 10 ہزار روپے وصول کئے گئے جبکہ گائے، بیل کو ذبح اور گوشت بنانے کے 15 ہزار روپے سے 20 ہزار روپے۔ عید کے پہلے روز وصول کئے گئے۔ اونٹ کی قربانی کیلئے قصائیوں نے 25 ہزار روپے سے لیکر 40 ہزار روپے تک وصول کئے۔ جعلی قصاب بھی پیسے کماتے رہے۔ کئی جگہ گوشت خراب ہونے پرانکی پٹائی بھی ہوئی۔