• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسن نقوی اور سرفراز بگٹی کا ایف سی بلوچستان نارتھ ہیڈکوارٹر کا دورہ

--فوٹو: سوشل میڈیا
--فوٹو: سوشل میڈیا

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔

اس موقع پر محسن نقوی اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ نے وفاقی وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ کو اہلکاروں کی تربیت، آپریشنل تیاریوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ایف سی بلوچستان نارتھ کے سپوت بہادری سے بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کا صفایا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایف سی بلوچستان نارتھ کی قیام امن کے لیے قربانیاں انمٹ ہیں، فورس کی پیشہ وارانہ مہارت اور بہادری پر ناز ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان حکومت دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

قومی خبریں سے مزید