اسلحہ سمگلنگ،گرفتار ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات

July 24, 2021

پشاور(نیوز رپورٹر) پشاور ہائیکورٹ نے بھاری تعداد ومیں اسلحہ سمگل کرنے کے مقدمے میں گرفتار ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ ملزم کی جانب سے کیس کی پیروی دانیال اسد چمکنی ایڈوکیٹ نے کی استغاثہ کے مطابق ملزم عاطف نواز پر الزام تھا کہ انہوں نے ٹرک کےخفیہ خانوں میں بھاری تعداد میں کلاشنکوف , پستول اورمختلف بور کے کارتوس سمگل کرنے کی کوشش کی تھی جس کو ہنگو پولیس نے دوران ناکہ بندی گرفتار کرلیا اور اس کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر دیا۔ دوران سماعت ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف جو دفعات لگائے گئے ہیں وہ درست نہیں اور اس کیساتھ ساتھ ان دفعات میں زیادہ سے زیادہ سزا تین سال قید ہے اس لئے ملزم کو ٹرائل تک قید میں بند نہیں رکھا جاسکتا۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے بھی اس کیس کے تفتیش میں بہت کوتاہیکی ہے۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ملزم کی ایک لاکھ دو نفری پر ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔