یورپ کے مختلف ملکوں میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی

July 24, 2021

یورپ کے مختلف ممالک میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی ہے۔

جرمنی میں سیلاب سے ہلاک افراد کی تعداد 180 ہوگئی ،766 افراد زخمی ہوئے جبکہ 150 افراد لاپتہ ہوگئے۔

متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب بیلجیئم میں بھی سیلاب سے تباہی ہوئی ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد چھتیس ہوگئی ہے۔

چین کے صوبے ہینان میں بھی سیلاب سے تباہ کاریاں جاری ہیں ،سیلابی پانی میں پھنسے افراد کو نکالنے کیلیے بلڈوزروں کا استعمال کیا گیا ہے جبکہ شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔