آغا علی نے ہدایتکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا

July 24, 2021

گلوکاری اور اداکاری کے بعد اب آغا علی نے ہدایت کاری کی دُنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔

اس حوالے سے آغا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بطور ہدایتکار اپنی پہلی فلم کا پوسٹر شیئر کیا ہے جو کہ ایک ویب فلم ہے اور اس کا نام ’رات دو لوگ اِک ملاقات‘ ہے۔


آغا علی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ ’اُن کی یہ فلم پاکستان کے ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارم ’اردو فلکس‘ پر ریلیز ہوگی۔‘

اداکار نے مداحوں کو بتایا کہ ’اُنہوں نے ناصرف اس فلم میں بطور ہدایتکار ڈیبیو کیا ہے بلکہ وہ اس فلم کے پروڈیوسر بھی ہیں۔‘

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’وہ اپنی یہ پہلی ویب فلم بہت جلد مداحوں کے لیے پیش کریں گے۔‘

واضح رہے کہ ویب فلم ’رات دو لوگ اِک ملاقات‘ میں آغا علی اور حنا الطاف اپنی اداکاری کے جلوے دکھائیں گے جبکہ اس فلم کے مصنف بھی آغا علی ہی ہیں۔