پیپلز پارٹی کا جیالا ایڈمنسٹریٹر بنے گا تو کرپشن پر مجبور ہوگا، عامر خان

July 24, 2021


متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما عامر خان نے کہا ہے کہپیپلز پارٹی کا جیالا ایڈمنسٹریٹر بنے گا تو کرپشن پر مجبور ہوگا۔

حیدرآباد کے ڈسٹرکٹ آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ 31 جولائی کو حیدرآباد میں شہری حقوق ریلی نکالی جائے گی۔

رہنما ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ یہ ریلی سندھ حکومت کی ناانصافیوں، نسل پرست سیاست کے خلاف ہوگی۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ 13 برسوں سے سندھ کے حکمرانوں نے سندھ کو کھنڈر بنادیا ہے۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ حیدرآباد میں سیوریج کا پانی اور کچرے کے ڈھیر ہیں۔

انھوں نے حیدرآباد میں ہوئے حالیہ حادثے سے متعلق کہا کہ خراب ٹرانسفارمرز کی نشاندہی کی جاتی رہی ہے، یہاں بیوروکریسی کے ذریعے حیسکو کو چلایا جارہا ہے۔

ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو ساڑھے 7 لاکھ دینے کا اعلان کیا گیا، حیسکو کے لوگوں کی طرح شہریوں کو بھی 40 لاکھ دیے جائیں۔

عامر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا جیالا ایڈمنسٹریٹر بنے گا تو کرپشن پر مجبور ہوگا۔