• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد ٹرانسفارمر حادثہ: گورنر سندھ کا متاثرین کیلئے معاوضے کا اعلان

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے حیدر آباد ٹرانسفارمر حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس حادثے میں جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ 

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ 

انھوں نے کہا کہ حیدر آباد ٹرانسفارمر حادثے کی جلد اور شفاف تحقیقات کی جائے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ حادثے کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت ہلاک اور زخمیوں کے لیے بھرپور مالی امداد کرے گی۔

گورنر سندھ نے کہا کہ جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو ساڑے 7  لاکھ روپے معاوضہ دیں گے، زخمیوں کے لیے 5 اور معمولی زخمیوں کو 3 لاکھ معاوضہ دیا جائے گا۔

تازہ ترین