خواجہ اظہار کے گھر کے باہر گارڈ کی فائرنگ، ڈلیوری بوائے زخمی

July 24, 2021

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما خواجہ اظہار الحسن کے گھر کے باہر گارڈ نے فائرنگ کردی۔

پولیس حکام کے مطابق ڈیفنس کے علاقے بدر کمرشل میں ایم کیو ایم رہنما کے گھر کے باہر گارڈ کی فائرنگ سے ڈلیوری بوائے زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق گھر پر متعین گارڈ نے ڈلیوری بوائے سے تکرار پر اس کے گھٹنے پر گولی ماردی۔

پولیس کے مطابق گارڈ واقعے کے بعد اسلحے سمیت فرار ہوگیا، ملزم کا نام محبوب ہے اور وہ نجی گارڈ ہے، جس کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کے وقت ایم کیو ایم رہنما گھر پر موجود نہیں تھے۔