شوہر کا بیوی پر تشدد، مختلف حادثات و واقعات میں 11 افراد ہلاک، 23 زخمی، ملزمان کی فائرنگ

July 25, 2021

سکھر+خیرپور + ٹنڈوجام(بیورو رپورٹ+نا مہ نگاران) شوہرکا بیوی پر تشدد، مختلف حادثات و واقعات میں 11 افراد ہلاک، 23زخمی،ملزمان کی فائر نگ ،سکھرگاؤں غلام علی مہیسر کے نزدیک کورائی واہ نہر سے ایک نوجوان کی لا ش ملی ہے، جس کی شناخت نہیں ہوسکی، لاش تعلقہ اسپتال کے سرد خانے میں رکھوادی گئی ہے۔ واضح رہے کہ چند دن قبل بھی مذکورہ نہر سے ایک نوجوان کی لا ش ملی تھی اور اب ایک اور نوجوان کی لا ش ملی ہے۔خیرپور حادثات میں دو خواتین سمیت چار افراد ہلاک 22 زخمی ہوگئے پہلا واقعہ گوٹھ بہارو میں ہوا جہاں ملزم دلشاد علی نے فائر نگ کرکے اپنی پھوپھی حاجانی کو قتل کردیا بعدازاں ملزم کے باپ لال بخش میرانی نے اپنی بہن کےقتل کا مقدمہ اپنے بیٹے دلشاد کے خلاف درج کرایااپنی ایف آئی آر میں لال بخش میرانی نے موقف اختیار کیا ہےکہ کچھ عرصہ قبل میری بہن نے لاڑکانہ کے رہائشی عبدالصمد کھکھرانی کے ساتھ شادی کی تھی جس پر میرا بیٹا ناراض تھا اور اس ناراضی پر اس نے پھوپھی کو قتل کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم دلشاد علی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ دوسرا واقعہ گوٹھ سمندر خان ڈومکی میں ہوا جہاں تین ملزمان نے فائرنگ کرکے صاحبزادی کو قتل کردیا پولیس نے مقتولہ کی لاش مقامی اسپتال پہنچائی پوسٹ مارٹم کے بعد صاحبزادی کی لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی واقعہ رشتے داری کے تنازع پر ہوا۔ دریں اثناء کوٹ لالو کے قریب موٹر سائیکل کی ٹکر سے ممتاز علی منگیو ہلاک جبکہ انور علی ماچھی اور مقصود راجپر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو تعلقہ اسپتال فیض گنج پہنچایا گیا۔ دریں اثناء گوٹھ غفار شاہ میں گھر کی چھت گرنے سے تین بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے زخمیوں میں وہاب جاگیرانی، شمروز، نصراللہ، فضل الرحمان اور حامد جاگیرانی شامل ہیں زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا۔ دریں اثناء گوٹھ یعقوب منگریو میں 15 سالہ نوجوان دانش منگریو کرنٹ لگنے سے جانبحق ہوگیا ۔دانش منگریو اپنے گھر کے اندر پنکھے کا تار بنا رہا تھا کہ اس کو کرنٹ لگ گیا ۔ دریں اثناء خیرپور کے مختلف علاقوں میں حادثات میں دو خواتین سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں میں شمشاد خاتون، افسانہ، راشد علی، لاہوت خان، محمد علی، زوہیب علی، رضوان، سلیم احمد، وزیر علی، شاہد علی، امیر علی، قربان علی اور دیگر شامل ہیں۔ زخمیوں کو گمس اور سول اسپتال خیرپور پہنچایا گیا۔ٹنڈوجام شوہر نے بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد زندہ جلا دیا، متاثرہ خاتون کو علاج کے لئے کراچی منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں دم توڑ دیا، ملزم گرفتار تفصیلات کے مطابق ٹنڈوجام شہر کے علاقے ورکشاپ اسٹاپ کے رہائشی عامر میمن نے اپنی تیس سالہ بیوی امبرین میمن کو سخت تشدد کرنے کے بعد آگ لگا دی، خاتون کے چیخنے پر اہلخانہ اور پڑوسیوں نے پہنچ کر علاج کے لئے سول اسپتال حیدرآباد پہنچایا خاتون کا ستر فی صد جسم جل جانے کے باعث متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں مزید علاج کے لئے کراچی منتقل کیا جا رہا تھا کہ خاتون نے زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ دیا، ٹنڈوجام پولیس نے واقعے میں ملوث ملزم عامر میمن کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس کے مطابق ملزم عامر میمن کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔ جیکب آبادمختلف واقعات میں دو افراد ہلاک،گھریلو ناچاقی پر نوجوان نے ٹرین کے سامنے آکر خودکشی کر لی بیوی بچاتے ہوئے زخمی،طوفانی ہوا میں اڑتی سولر پلیٹ سے ایک نوجوان جاں بحق،خوشیاں ماتم میں تبدیل تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں عید کے روز دو مختلف واقعات میں دو افراد ہلاک اور ایک خاتون زخمی ہوئی جیکب آباد کے آدم خان پہنور قصبہ میں گھریلو ناچاقی پر خیر بخش کھوسو نے جعفر ایکسپریس کے سامنے آکر خودکشی کرلی شوہر کو بچاتے ہوئے بیوی بھی شدید زخمی ہو گئی جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے نازک حالت میں لاڑکانہ لیجایا گیا ایک دوسرے وقعے میں گڑھی خیر ومیں طوفانی بارش میں اڑتی ہوئی سولر پلیٹ لگنے سے محمد علی لہر شدید زخمی ہو گیا جسےاسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ حب۔حب ندی کے پل کے نیچے دو خواتین سمیت تین افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ،جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا ۔ کراچی بلدیہ آفریدی چوک کے رہائشی پکنک منانے کے لئے آئے تھے ،پکنک منانے والوں میں دو خواتین سمیت ایک بچی ڈوب کر جاں بحق ہوگئی،ایدھی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کا تعلق کراچی کے بلدیہ آفریدی چوک کے ایک ہی خاندان سے تھاجاں بحق ہونے والوں کی شناخت 30سالہ نعیمہ زوجہ عزیز خان،19سالہ حاجرہ ولد نیاز محمد عمر اور 10سالہ مریم ولد بختاور شاہ عمر کے نام سے ہوئی ہے ،جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی لاشوں کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے حب کے گورنمنٹ جام غلام قادر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں قانونی کاروائی مکمل ہونے کے بعد لاشیں ورثاءکے حوالے کردی گئیں ہیں،واضح کہ پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے سیاحتی و تفریحی مقامات پر پابندی ہونے کے باوجود قیمتی جانوں کاضیائع جاری ہے۔ ٹھل سینئر ڈاکٹر ھوند راج سے مسلح افراد نے ایک لاکھ روپے نقد اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے شہریوں نے ایس ایس پی جیکب آباد سے اپیل کی کہ ڈاکووں کو جلد گرفتار کر کے لوٹی ہوئی رقم واپس کرائی جائے۔سجاول۔۔شہر کی گلیاں اور سڑکیں غیر محفوظ ہوگئیں، سجاول میں پولیس کی نااہلی کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے ہیں ۔ راہزن اور چور شہریوں سے موٹر سائیکلیں چھین کر آسانی سے فرار ہوگئے ۔ دو دن قبل سجاول کے وکیل آفتاب ایچ پنہور کی موٹر سائیکل نامعلوم چور ان کے گھر کے باہر گلی سے چوری کرکے فرار ہوگئے، علاوہ ازیں جنازے سے واپسی کے بعد نامعلوم راہزن میرپور بھٹورو بائی پاس روڈ پر شہری حافظ ریاض میمن سے موٹر سائیکل، کیش رقم اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔