سانحہ لطیف آباد، پرتشدد احتجاج،سب ڈویژن آفس میں توڑ پھوڑ، آگ لگادی

July 25, 2021

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) لطیف آبادنمبر 8میں ٹرانسفارمر پھٹنے کے باعث 6افراد کی ہلاکت اور 17سے زائد کے زخمی ہونے کے واقعہ کے خلاف علاقہ مکینوں کاشدید احتجاج‘ آٹو بھان روڈ ٹائر نذرآتش کرکے بلاک کردی‘ حیسکو رضوی سب ڈویژن کے آفس میں گھس کر مشتعل افراد کی توڑ پھوڑ آگ لگادی۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو لطیف آباد نمبر 8 اکبری مسجد کے علاقے کے عوام نے حیسکو کاٹرانسفارمر پھٹنے کے باعث 6افراد کی ہلاکت اور17سے زائد کے زخمی ہونے کے واقعہ کے خلاف شدید احتجاج کیا اورآٹو بھان روڈ پر دھرنادیکر ٹائرنذرآتش کئے اورروڈ بلاک کردی۔