چوہدری پرویز الہٰی سے زین شوکت کی ملاقات، ق لیگ میں شمولیت کا اعلان

July 25, 2021

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سے ن لیگ کے رہنما چوہدری زین شوکت نے ملاقات کی۔

چوہدری زین شوکت نے سینیٹر کامل علی آغا اور پی پی 164 کی دیگر سیاسی شخصیات کی موجودگی میں ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

ان کاکہنا تھا کہ ن لیگ کی عوام مخالف پالیسیوں سے متنفر ہو کر 30 سال بعد پارٹی چھوڑی ہے۔

اس پر چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ ملک و قوم کی سلامتی کے لیے تمام قومی اداروں کے ہاتھ مضبوط کرنا ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کا نام بلند کرنے کے لیے تمام جماعتوں کو کارکردگی دکھانا ہو گی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ مخالفت میں نہیں ملک کی خدمت میں سب ایک دوسرے سے آگے بڑھیں۔