خواتین اور تاجروں کو بلیک میل کرنے والے جعلی صحافی گرفتار

July 26, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بلال کالونی پولیس نے خواتین اور تاجروں کو بلیک میل اور دھمکیاں دینے والے جعلی صحافیوں اور بلیک میلروں شعیب عالم، اظہر اور اقبال کو گرفتار کرلیا،ملزمان نے دوران تفتیش اعتراف کیاہےکہ وہ 4 ہزار روپے میں پریس کارڈ بناکر فروخت کرتے تھے.پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے جعلی ڈاکومنٹس اورجعلی پریس کارڈ برآمد کرلیے۔