کراچی (اسٹاف رپورٹر) ناگن چورنگی پر واقع پیڑول پمپ پرذاتی تنازع پرسیکیورٹی گارڈ 35سالہ جہانزیب نےفائرنگ کر کے دوسرے سیکیورٹی گارڈ 30سالہ منیرکو قتل کر دیا ،علاوہ ازیں علاوہ ازیں فائرنگ کے واقعات میں بچی سمیت 3افراد زخمی ہوگئے ۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو نے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کو غزہ میں فوری حملے کرنے کا حکم دے دیا۔
کراچی میں جامعہ کراچی کے عقب میں جھاڑیوں میں آگ لگ گئی جس پر کچھ جدوجہد کے بعد قابو پا لیا گیا۔
بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں آج صبح آسمان پر خوبصورت رنگین روشنیوں کا ہالہ نظر آیا جسے شہریوں نے ناصرف اپنے کیمروں میں محفوظ کیا بلکہ سوشل میڈیا پر اسے شیئر بھی کیا ہے۔
سوئی ناردرن نے گیس قیمت میں اوسطا 189 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ مانگ لیا۔
تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر اجلاس طلب کرلیا ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ یامی گوتم اپنی فلموں کے انتخاب پر لوگوں کی جانب سے خود کو قوم پرست کا خطاب دینے پر ناراض ہو گئیں اور یہ کہنے والوں کو کرارا جواب بھی دے دیا۔
بلدیہ اتحاد ٹاؤن کراچی میں کلینک میں علاج کے دوران ایک شخص چل بسا۔
معروف بالی ووڈ اداکار رجنی کانت اور دھنوش کو بم کی دھمکی کی ای میلز موصول ہوئی ہیں جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
پاکستان نے جنوبی افریقاکے خلاف سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
چین میں سب سے زیادہ نفرت کیے جانے والے مجسموں کو روزانہ سینکڑوں بار تھپڑ مارے جاتے ہیں۔ گزشتہ پانچ سو سال سے زیادہ عرصے سے، سونگ حکمراں خاندان کے ایک سابق چانسلر کن ہوئی اور ان کی اہلیہ کے مجسموں کو لاکھوں لوگ تھپڑ اور ٹھوکریں مارتے اور ان پر تھوکتے ہیں۔
روزانہ کی خوراک میں پستہ شامل کرنا صحت کے لیے بے حد و بے شمار مفید ہو سکتا ہے۔
نوجوان سے ایئرپورٹ پر ساڑھے 8 لاکھ امریکی ڈالر کی ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے کے معاملے میں شہری نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا۔
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوارا بھاسکر جو اپنی بے باک رائے اور نڈر انداز کے باعث ہمیشہ خبروں میں رہتی ہیں، ماں بننے کے بعد ایک مرتبہ پھر سرخیوں میں آگئی ہیں۔
وزارت اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ پاکستان نے نہ کبھی اسرائیل کو تسلیم کیا نہ ہی کسی فوجی تعیناتی پر بات ہوئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بار بار قرضہ لینے سے معیشت کمزور پڑ جاتی ہے۔
قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کے معاملے میں نئی صورتِ حال سامنے آئی ہے جب وکٹ کیپر بیٹرمحمد رضوان نےسینٹرل کنٹریکٹ پردستخط نہیں کیے۔