سرکاری اسپتالوں میں بدانتظامی اور کرپشن، ڈاکٹرز ہیں نہ دوائیں، مریضوں کو مشکلات، سفارش اور لین دین کلچر

July 26, 2021

ہالا(نامہ نگار)ہالا سمیت ضلع بھرمیں شہری طبی سہولتوں سےمحروم سرکاری اسپتالوں میں بدانتظامی اورکرپشن کےنتیجےمیں ڈاکٹرزہیں نہ ادویات دوردرازدیہات سےآنےوالےہزاروں مریضوں کومشکلات سفارشی اورلین دین کلچر کے نتیجےمیں تعلقہ اسپتال ہالاکے سابقہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ20گریڈ کے ڈاکٹر احمد بابل 19گریڈ کےڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر یار محمد کھوسو اور 19گریڈ کے ڈی جی ڈاکٹرارشادمیمن کے ماتحت ہیں کروڑوں روپےبجٹ اورکوروناکےعوض ملنے والے فنڈزکےباوجودغریب اورمتوسط طبقہ علاج کی سہولتوں سےمحروم ہےتحریک اصلاح معاشرہ نے کہاکہ ضلع اسپتال مٹیاری میں ڈاکٹرزاورادویات نایاب ہیں تشخیصی سہولتوں کی کیلئےمطلوبہ مشینری ہےنہ عملہ، ملک کی سب سےبڑی نیشنل ہائی وے پر واقع ضلع مٹیاری کےتعلقہ اسپتال ہالا نیوسعید آباد اور مٹیاری میں ٹریفک حادثات اور دیگرواقعات کے زخمیوں کوعلاج کے بجائے حیدرآباد نواب شاہ اور دیگراسپتالوں کیلئے ریفرلیٹرز تھما دیئےجاتےہیں گلشن صدرنےاعلیٰ عدلیہ اور حکومت سےضلع مٹیاری کےاسپتالوں میں ادویات کےمعیارکی چیکنگ کرانےاورکرپشن پاک معیاری علاج کی سہولتوں کی فراہمی کامطالبہ کیاہے۔