بزرگ شہری کے قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج

July 26, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس صدر جلالپور نے آم کے باغ سے ملنے والی 60 سالہ بزرگ غلا م حسین کے قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیا ہے،مقدمہ غلام حسین کے بیٹے شفقت کی درخواست پر 4 افراد پر درج کیا گیاہے ۔شفقت کی پولیس کو دی درخواست کے مطابق لطیف ،نادر، جعفر،اور راشد نے اسکے والد غلام حسین کو پکڑ کر آم کے باغ میں لے گئے اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اسکا والد زخمی ہوا اور بے ہوش کو کر گر گیا ۔بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔