محکمہ زرعی انجینئرنگ کےافسران کی ریٹائرمنٹ پرالوداعی تقریب

July 26, 2021

ملتان ( سٹاف رپورٹر) نیشنل لیبر الائنس کے زیر اہتمام محکمہ زرعی انجینئرنگ کے آفیسرریاض احمد جوئیہ ملازمین اسلم گجرالمعروف ملنگ ،محمد شفیق کلرک ،سید مصطفی مکینک ،محمد اشرف ارائیں مالی ،چوہدری اشرف نمبردار کی ریٹائرمنٹ پر ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کی صدارت نیشنل لیبر الائنس کے مرکزی چیئرمین غازی احمد حسن کھوکھر نے کی مہمانان خصوصی ڈائریکٹر زرعی انجینئرنگ ملتان ریجن میاں اسد اللہ راشد،زرعی انجینئر حارث عبداللہ خان خٹک ،ویل ڈرلنگ ملتان ریجن انجینئرعبد الحئی فیصل تھے تقریب میں ا نجینئر ہمایوں حنیف ،انجینئر شکیل انور، انجینئرمحمد کاشف سمیت محکمہ ملازمین نے شرکت کی۔