دو منہ والے خطرناک سانپ کی ویڈیو وائرل

July 26, 2021

ان دنوں سوشل میڈیا پر دو منہ والے خطرناک سانپ کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

امریکا سے تعلق رکھنے والے وی لوگر 'برائن بارکزک نے حال ہی میں دو منہ والے سانپ کی ایک ویڈیو انسٹا گرام پر شیئر کی ۔


ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سانپ کے 2 منہ ہیں اور وہ بیک وقت اپنے دونوں منہ سے ایک ساتھ 2چوہوں کو اپنا شکار بنا رہا ہے۔

صارفین کی جانب سے اس حیرت انگیز سانپ کی ویڈیو کو پسند کیا جارہا ہے اور دلچسپ کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔