شادی کے روز دولہے کا لیپ ٹاپ کا استعمال ، ویڈیو وائرل

July 26, 2021


بھارت میں ایک دولہا کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دولہا شادی کے دن منڈپ پر بیٹھے ہوئے ’لیپ ٹاپ‘ استعمال کررہا ہے ۔

دلہن دوسری جانب بیٹھی دولہے کو دیکھ کر اپنے ہنسی پر قابو پانے کی ناکام کوشش کررہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شادی میں شریک رشتے داروں اور دیگر کو انتظار ہے کہ دولہے میاں کا لیپ ٹاپ پر کام ختم ہو تو رسومات کا آغاز کیا جاسکے

شادی کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔