میرے شوہر کھاتے پیتے گھرانے سے ہیں: غنا علی کا صارف کو جواب

July 26, 2021

حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی معروف اداکارہ غنا علی نے شوہر کی ظاہری شخصیت کا مذاق اُڑانے والے سوشل میڈیا صارف کو کرارا جواب دے دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر غنا علی نے اپنے شوہر کے ہمراہ کچھ نئی تصویریں شیئر کی تھیں جن پر ہمیشہ کی طرح صارفین کی جانب سے منفی اور تنقید بھرے تبصرے کیے گئے۔

غنا علی کی پوسٹ پر سید محسن نامی صارف نے اُن کے شوہر کی ظاہری شخصیت کا مذاق اُڑاتے ہوئے لکھا کہ ’کیا پیٹ ہے بھائی۔‘

صارف کا کمنٹ پڑھ کر غنا علی ہمیشہ کی طرح خود پر قابو نہ پاسکیں اور اُنہوں نے صارف کو کرارا جواب دے دیا۔

غنا علی نے صارف کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’الحمداللّہ! میرے شوہر کھاتے پیتے گھرانے سے ہیں۔‘

اداکارہ کے اس جواب نے صارف کو لاجواب کردیا جبکہ اپنے مداحوں کے دل جیت لیے۔

واضح رہے کہ غنا علی رواں سال ہی کراچی کے رہائشی عُمیر گلزار کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئیں جو پہلے سے شادی شدہ تھے۔

غنا علی کو شادی کے بعد سے اُن کے شوہر کی وجہ سے کافی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ غنا علی اب تک کے پاکستان کے کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں سُن یارا، کس دن میرا ویاہ ہووے گا سیزن 4، سایہ دیوار بھی نہیں، ہانیہ، چھوٹی چھوٹی باتیں اور سراب سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ غنا علی پاکستان کی کچھ مشہور فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں جن میں رنگریزہ، مان جاؤ نا، اور کاف کنگنا شامل ہیں۔