شاہراہ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ، سیاحوں کی سیکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں

July 26, 2021

شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ سے تتہ پانی کے مقام پر سیکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں۔

لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم کا ایک حصہ تباہ ہونے سے سیاحوں کی مشکلات بڑھ گئیں۔

مری، ناران میں تیسرے دن بھی ٹریفک معمول کے مطابق جام ہے، جس سے سیاحوں کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا۔

بعض سیاحوں نے رات مری میں سڑک پر گزاری، اس موقع پر مطالبہ کیا گیا کہ حکومت سیاحت کے فروغ کے لیے آمدورفت آسان بنائے۔