ایل اے 43 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد بھی پی ٹی آئی امیدوار کامیاب

July 26, 2021

آزاد کشمیر اسمبلی کی نشست ایل اے 43 کشمیر ویلی 4 پر دوبارہ گنتی کے بعد بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جاوید بٹ کامیاب قرار پائے۔

گزشتہ روز اس نشست پر قلیل مارجن سے شکست کے بعد مسلم لیگ (ن) کی امیدوار نسیمہ وانی نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی۔

انھوں نے 782 ووٹ لے کر میاب ہونے والے پی ٹی آئی کے امیدوار جاوید بٹ کے مقابلے میں 720 ووٹ لیے تھے۔

تاہم ان کی درخواست پر ہونے والی دوبارہ گنتی میں بھی ووٹوں کی تعداد یہی رہی اور جاوید بٹ کامیاب قرار پائے۔