ایل اے 37: ن لیگی امیدوار کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد

July 26, 2021

آزاد جموں و کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 37 جموں 4 میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار صدیق بھٹلی نے ریٹرننگ افسر کو دوبارہ گنتی کی درخواست دے دی جو مسترد کردی گئی۔

اپنی درخواست میں انھوں نے موقف اپنایا کہ پی ٹی آئی امیدوار کے دباؤ سے غلط نتائج مرتب کیے گئے، ن لیگ کو ملنے والے 687 ووٹ مسترد کیے گئے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ مشکوک پولنگ اسٹیشنز کی دوبارہ گنتی تک حتمی نتیجہ روکا جائے۔

تاہم ریٹرننگ افسر کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار صدیق بھٹلی کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ درخواست کنندہ کے 6 پولنگ اسٹیشنز کے مسترد ووٹ ڈال کر بھی نتیجہ نہیں بدلتا۔