کریم بلاک انڈرپاس وفلائی اوورمنصوبے کے نظرثانی شدہ پی سی ون کی منظوری

July 27, 2021

لاہور(خصوصی رپورٹر)بڑھتی ہوئی مہنگائی اورتعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث میگاپراجیکٹ کریم بلاک انڈرپاس وفلائی اوورمنصوبےکی لاگت میں20کروڑکااضافہ ہوگیا۔ ایل ڈی اے کی جانب سےنظرثانی شدہ پی سی ون حکومت پنجاب کوبھجوادیا گیا، 20کروڑ اضافے سے تعمیراتی لاگت کا مجموعی طورپرتخمینہ2ارب55کروڑ تک پہنچ گیا، ایل ڈی اے حکام نے ڈی جی ایل ڈی اے سے نظر ثانی شدہ پی سی ون بھجوانےکی منظوری لے لی ، نظر ثانی شدہ پی سی ون کے مطابق 31فیصدسریےجبکہ17فیصدسیمنٹ اوراسفالٹ کےریٹس میں اضافہ ہوا۔