گھرگھر کورونا ویکسی نیشن لگنی شروع سیکرٹری صحت کاشادمان سنٹرکادورہ

July 27, 2021

لاہور(خصوصی نمائندہ،خصوصی رپورٹر) سیکرٹری صحت سارہ اسلم نے ویکسینیشن سینٹر شادمان کا دورہ کیا۔ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ، سارہ اسلم نے گھر گھر ویکسینیشن مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔اس موقع پر سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے ڈور ٹو ڈور ویکسینیشن مہم میں ممکنہ حد تک تیزی لانے کی ہدایت کی۔افتتاحی تقریب میں ضلعی ہیلتھ افسران نے خصوصی شرکت کی۔سیکریٹری صحت نے کہا کہ پنجاب کے پانچ بڑے شہروں میں آج سے خصوصی ویکسی نیشن مہم شروع کررہے ہیںں۔یہ مہم 26 جولائی سے 10 اگست تک جاری رہے گی ۔ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور نے کورونا ویکسینیشن گھر گھر جا کر لگانے کا آغاز کر دیا گیا ہے,انہوں نے کہا کہ آ قاعدہ طور پر آغاز کر دیا گیا ہے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 65 ہزار شہریوں کو ویکسینیشن کرنا ٹارگٹ ہو گا۔ ڈی جی ہیلتھ سروسزڈاکٹر ہارون جہانگیر خان نے کوروناخصوصی ویکسی نیشن مہم کا جائزہ لینے کے لئے لاہور کی یونین کونسل نمبر 94 میں کام کرنے والی ویکسی نیشن ٹیموں کا دورہ کیا ۔