سینئر صحافی احتشام مفتی پر پولیس کا تشدد، پریس کلب اور کے یو جے کی جانب سے مذمت

July 28, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے یو جے اور پریس کلب کے عہدیداروں نے بلال کالونی پولیس کی جانب سے سینئرصحافی احتشام مفتی پر تشدد،مارپیٹ کے دوران اے ایس آئی کے مغلظات بکنے پر اظہار مذمت کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی میں کار سوار سینئرصحافی احتشام مفتی کو موٹرسا ئیکل سوار باوردی بلال کالونی تھانے کے اے ایس آئی دل نوازنےروکا ، تعارف کرانے کے باوجود احتشام مفتی اور ڈرائیورحسنین کو تشدد کا نشانہ بنایا، مغلظات بھی بکتا رہا، اور تھانے لے گیا۔